google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام پر باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر سیاہ کاری کے الزام میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں نازنین اور غلام قادر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزم عبد اللطیف واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے کیچی بیگ تھانے کی پولیس ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.