google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

احسن اقبال کو اسلامی دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی اعزاز، پاکستان کی دنیا بھر میں دھوم

اسلام آبادوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کو اسلامی دنیا کی ممتاز سائنسی، تعلیمی و ثقافتی تنظیم آئی سی ای ایس سی او (ICESCO) مراکش کی جانب سے “لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل آف آنر” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں اسلامک ورلڈ یونیورسٹیز فورم کے چھٹے وائس چانسلرز اجلاس کے دوران دیا گیا۔آئی سی ای ایس سی او کے مطابق یہ ایوارڈ احسن اقبال کی دو دہائیوں پر محیط تعلیمی، سائنسی، معاشی و انسانی وسائل کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان میں اعلیٰ تعلیم، ٹیکنالوجی، اور اختراعی پالیسیوں نے انقلابی ترقی کی۔احسن اقبال نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا:یہ پاکستان کے لیے قومی اعزاز ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ اگر قیادت وژن، اخلاص اور محنت سے کام کرے تو قومیں عزت، ترقی اور وقار حاصل کر سکتی ہیں۔”انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی “علم دوست قیادت” اور سرپرستی پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہیہ عالمی اعزاز اُن کی مسلسل سپورٹ کے بغیر ممکن نہ تھا۔

 آئی سی ای ایس سی او کے مطابق احسن اقبال کی نمایاں کامیابیاں:

2013 سے 2025 کے دوران سرکاری جامعات کی تعداد 99 سے بڑھ کر 154 (58% اضافہ)طلبہ کا اندراج 11 لاکھ سے بڑھ کر 16.5 لاکھ (47% اضافہ)فیکلٹی کی تعداد 27,633 سے بڑھ کر 38,000 (39% اضافہ)،بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر پسماندہ علاقوں میں نئی جامعات،خواتین اور اقلیتوں کی تعلیم تک رسائی میں نمایاں پیش رفت،10,000 پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام (1998)، پاکستان-امریکہ نالج کوریڈور،ویژن 2010، ویژن 2025 اور “اُڑان پاکستان” جیسے ترقیاتی فریم ورک،مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ، نینو ٹیکنالوجی، روبوٹکس اور اسپیس سائنس کے قومی مراکز کا قیام،آئی سی ای ایس سی او نے اپنے بیان میں احسن اقبال کو “پاکستان کے ایک علم پر مبنی مستقبل کا معمار” قرار دیا اور ان کی بصیرت، نظم و ضبط اور اصلاحاتی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔یہ اعزاز انہیں 2024 میں ایشیئن پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کی جانب سے بھی دیا گیا تھا، جو صرف پانچ ایشیائی رہنماؤں کو ملا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.