بلوچستان کا بجٹ بدلنے جا رہا ہے، سرفراز بگٹی کا بڑا اعلان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ ماضی کی روایات سے ہٹ کر، مکمل طور پر عوامی ضروریات سے ہم آہنگ اور شفاف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار میرٹ، شفافیت اور عوامی مفاد کو بجٹ سازی میں اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ ترقی کا ثمر ہر شہری تک پہنچے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں بجٹ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کی تشکیل پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی گئی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی اور جماعت اسلامی کے رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران بجٹ پر وفاقی حکومت سے مؤثر بات چیت کے لیے اتحادیوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، جس میں میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم احمد کھوسہ، میر شعیب نوشیروانی، نور محمد دمڑ، نوابزادہ طارق خان مگسی، انجینئر زمرک اچکزئی اور انجینئر عبدالمجید بادینی شامل ہیں۔
Read More..