دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد ایک پہاڑی غار میں چھپے ہوئے تھے جن کی فضائی نگرانی کے بعد ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ تھی۔ دہشتگردوں کے خاتمے سے علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی شرپسند عنصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.