پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے،امریکی صدر کا مودی کو دوٹوک پیغام

پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے،امریکی صدر کا مودی کو دوٹوک پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی مودی سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ تجارت کے ذریعے تنازعات حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور اسی پالیسی کے تحت انہوں نے مودی کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اپنی صدارت کے دوران تجارت کے ذریعے آٹھ جنگیں روکی ہیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل تھی۔

ٹرمپ کے مطابق، پاک بھارت کشیدگی کے دوران سات طیارے گرائے گئے، مگر انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کیا اور کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو امریکا تجارتی تعلقات ختم کر دے گا۔ اس کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں دونوں ممالک نے واضح کر دیا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی کئی بار پاک بھارت جنگ روکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.