کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، بی ایل اے سہولت کار میر خان لہڑی گرفتار

کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ریاست مخالف نیٹ ورک کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے ڈاکٹر عثمان قاضی کے قریبی ساتھی میر خان لہڑی کو گرفتار کر لیا، ملزم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے وکالت کرنے کے بعد بلوچستان میں پراسیکیوٹر انسپکٹر کے طور پر تعینات ہوا، لاکھوں روپے تنخواہیں ریاست سے وصول کرتا رہا مگر پسِ پردہ دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا سہولت کار بنا رہا اور ریاست مخالف کارروائیوں میں شریک رہا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق میر خان لہڑی کے خلاف تفتیش میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، یہ گرفتاری اُس خفیہ اطلاع کے بعد عمل میں لائی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ بی ایل اے اگست کے آغاز میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہے، یاد رہے کہ 11 اگست کو بھی ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے انکشاف کیا کہ اسے بیوٹیمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی نے تیار کیا تھا، بعد ازاں عثمان قاضی کے اعترافی بیان نے پورے نیٹ ورک اور اس کے بیرونی آقاؤں کے منصوبوں کو بے نقاب کیا۔ سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے ایک اور بڑے منصوبے کو ناکام بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے عوام کے تحفظ کے لیے ریاست ہر حال میں پرعزم ہے۔ 🇵🇰

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.