ستمبر میں پاکستانی عوام کیلئے اکٹھی تین چھٹیاں متوقع

پاکستان میں اگلے ماہ ستمبر میں عوام کو ایک ساتھ تین روزہ تعطیلات ملنے کا قوی امکان ہے، جس سے سرکاری ملازمین سمیت مختلف طبقے طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ربیع الاول کا آغاز اور جشن ولادت رسول ﷺ

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست بروز ہفتہ نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ نیا چاند 23 اگست کی صبح 11 بج کر 6 منٹ پر پیدا ہوگا اور اگلے روز شام تک اس کی عمر 32 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جس سے رویت کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔

اس حساب سے ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست کو ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول، یعنی جشن ولادت رسول ﷺ، 5 ستمبر بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔

یوم دفاع پاکستان

جشن ولادت رسول ﷺ کے اگلے ہی روز 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان منایا جائے گا، جو وطن کے دفاع میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ اگرچہ عام طور پر اس موقع پر قومی تعطیل کا اعلان نہیں کیا جاتا، تاہم اس سال حکومتی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیے جانے کے امکانات موجود ہیں۔

تین روزہ تعطیلات کا امکان

یوم دفاع کے بعد 7 ستمبر بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔ اس طرح 5، 6 اور 7 ستمبر کو عوام کو اکٹھی تین تعطیلات مل سکتی ہیں، جو شہریوں کے لیے ایک طویل ویک اینڈ کا موقع ثابت ہوگی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.