کوئٹہ اور تربت کیلئے 21 نئی بسیں سڑکوں پر آنے کو تیار

کوئٹہ اور تربت کیلئے 21 نئی بسیں سڑکوں پر آنے کو تیار

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ اور تربت کے شہریوں کے لیے 21 نئی بسیں خرید کر پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کے مطابق ان میں سے 17 بسیں کوئٹہ جبکہ 4 تربت میں چلائی جائیں گی۔ کوئٹہ میں خواتین کے لیے خصوصی طور پر 5 پنک بسیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ 12 گرین بسیں مختلف روٹس پر عوام کو معیاری اور باوقار سفری سہولتیں فراہم کریں گی۔

محمد حیات کاکڑ نے کہا کہ اس منصوبے سے شہریوں کو نہ صرف آرام دہ اور محفوظ سفر ملے گا بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.