اوتھل کے قریب فقیرہ اسٹاپ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الداؤد اور کراچی سے خضدار جانے والی دو پک اپ گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ ایک دوسرا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا، دونوں اہلکار پک اپ میں اوتھل سے سوار ہو کر بیلہ جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال اوتھل اور بیلہ منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے باعث علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو اسپتال پہنچایا۔