google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 10 ہزار نوکریاں، ریکوڈک بلوچستان کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ؟

8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 10 ہزار نوکریاں، ریکوڈک بلوچستان کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ؟

ریکوڈک منصوبہ چاغی میں واقع سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر پر مبنی ایک بڑا معدنی منصوبہ ہے،جو بلوچستان کے عوام کیلئے معاشی اور سماجی فوائد کا حامل ہے۔ اس منصوبے کے فوائد کا جائزہ درج ذیل ہے

معاشی فائدے.

ٹیکس کی آمدنی

بلوچستان حکومت کو منصوبے سے رائلٹی اور ٹیکس کی مد میں نمایاں آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ مثال کے طور پر، 2025 میں ریکوڈک مائننگ کمپنی نے بلوچستان کو 1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر سے زائد رائلٹی ادا کی، جب کہ پچھلے سال کی دوسری سہ ماہی میں 28 ملین ڈالر ٹیکس کی مد میں ادا کئے گئے۔کمرشل پیداوار شروع ہونے پر بلوچستان کو سالانہ پچاس ملین ڈالر تک رائلٹی ملنے کی توقع ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو 25-25 فی صد حصص کے علاوہ ٹیکس اور رائلٹی سے اضافی مالی فوائد حاصل ہونگے.

روزگار کے مواقع

منصوبے کے دوران 7,500 سے 10,000 ملازمتیں پیدا ہونگی، جن میں مقامی افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ فی الحال کمپنی کے 77 فی صد ملازمین بلوچستان سے ہیں۔

انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اٹھارہ مقامی گریجویٹس (بشمول چار خواتین) کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں،طویل المدتی طور پرچار ہزار مستقل نوکریاں پیدا ہونگی.

سرمایہ کاری:

منصوبے میں بیرک گولڈ کارپوریشن کیجانب سے آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور سعودی عرب کے منارا منرلز کی ممکنہ سرمایہ کاری سے معاشی ترقی کو فروغ ملی گی.

عالمی بینک اور آئی ایف سی سے 7سو ملین ڈالر کا قرض منصوبے کی رفتار تیز کرنے میں مدد دیگا.

سماجی اور ترقیاتی فوائد:

انفراسٹرکچر کی ترقی:

منصوبے کے تحت تعلیم، صحت،، اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ نوکنڈی میں انڈس ہسپتال کا قیام ایک اہم اقدام ہے، جو روزانہ 150- دو سو مریضوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

ہنر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اور پانچ پرائمری اسکول (ہمائی.cli، مشکی چاہ، موکچہ، دربن چاہ، اور تنگ کھچائو) قائم کئے گئے ہیں، جہاں 3سو50 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔مقامی طلبہ کیلئے سکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

فوڈ سیکیورٹی اور صحت

منصوبے کے تحت صحت اور غذائی تحفظ کے پروگرامز شروع کئے گئے ہیں، خاص طور پر زچہ و بچہ صحت مراکز قائم کئے گئے ہیں۔خواتین کو ملازمت اور تربیت کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، جو صنفی تنوع کو فروغ دے رہے ہیں۔

چیلنجز اور تحفظات

شفافیت کے مسائل: کچھ ماہرین اور مقامی حلقوں کا خیال ہے کہ معاہدوں کی شفافیت پر سوالات ہیں۔ بلوچستان کے عوام اور سیاسی جماعتوں نے معاہدوں کو عوام کے سامنے لانیکا مطالبہ کیا ہے۔

قوم پرستوں کے تحفظات

 بلوچ قوم پرست جماعتیں اور بلوچ یکجہتی کمیٹی منصوبے کو بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار سے جوڑتی ہیں اور مقامی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہیں۔

مقامی محرومی: سیندک منصوبے کے تجربے کی روشنی میں، کچھ حلقوں کو خدشہ ہے کہ ریکوڈک سے حاصل ہونیوالے فوائد مقامی آبادی تک مناسب طور پر نھیں پہنچیں گے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.