ایران پر امریکی حملہ، دنیا لرز گئی،عالمی رہنماؤں کی شدید مذمت

ایران پر امریکی حملہ، دنیا لرز گئی،عالمی رہنماؤں کی شدید مذمت

واشنگٹن/تہران/نیو یارک: امریکا کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات — فردو، نطنز اور اصفہان — پر کیے گئے حملے کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ متعدد ممالک نے نہ صرف حملے کی مذمت کی ہے بلکہ اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کیوبا کا سخت مؤقف

کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے امریکی بمباری کو “انسانیت کے لیے تباہ کن بحران کا پیش خیمہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

چلی کی بے باک مذمت

چلی کے صدر نے سوشل پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا:طاقت کا ہونا اس کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا، خاص طور پر جب وہ انسانیت کے طے کردہ قوانین کی خلاف ورزی ہو — چاہے آپ امریکا ہی کیوں نہ ہوں۔

میکسیکو کی سفارتی اپیل

میکسیکو کی وزارتِ خارجہ نے کشیدگی کم کرنے اور ریاستوں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کی بحالی کی اپیل کی، اور کہا کہ مکالمے سے ہی بحران کا حل ممکن ہے۔

وینزویلا کا الزام اور مطالبہ

وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل نے کہا کہ یہ بمباری اسرائیل کی درخواست پر کی گئی اور اس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھاہم جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ: فوجی کارروائیاں ناقابل قبول

وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہامشرقِ وسطیٰ میں حالیہ فوجی کارروائیاں انتہائی تشویش ناک ہیں۔ سفارتی کوششیں ہی واحد قابلِ قبول حل ہیں، نہ کہ مزید فوجی مداخلت۔

آسٹریلیا: مذاکرات پر زور

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، لیکن ہم زور دیتے ہیں کہ کشیدگی میں کمی اور مکالمہ ہی حل ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا سخت پیغام

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایران کے جوہری پروگرام کو “بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ” قرار دیا اور کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

عراق: خطے کا امن خطرے میں

عراقی حکومت نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پورے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔

سعودی عرب: تحمل اور عالمی مداخلت پر زور

سعودی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہامملکت ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس حساس لمحے میں فوری مداخلت کرے تاکہ بحران ختم ہو اور خطے میں استحکام آئے۔”

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.