ایران کی جوہری ریڑھ کی ہڈی پر حملہ، فردو مکمل تباہ، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران کی جوہری ریڑھ کی ہڈی پر حملہ، فردو مکمل تباہ، ٹرمپ کا دعویٰ

تہران/واشنگٹن/یروشلم – مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر! امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات، فردو، نطنز اور اصفہان – پر تباہ کن فضائی حملے کر دیے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ فردو کا ایٹمی پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور یہ دنیا کی سب سے “پیشہ ورانہ اور کامیاب” فضائی کارروائی تھی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ امریکی B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے مکمل پے لوڈ کے ساتھ تینوں سائٹس کو نشانہ بنایا۔ طیارے کامیابی سے واپس آ چکے ہیں، اور اگر ایران باز نہ آیا، تو مزید حملوں کی دھمکی بھی دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اصفہان پر حملہ اسرائیل نے کیا اور اسرائیلی وزیر اعظم نے اس کارروائی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایران نے حملوں کی سرکاری سطح پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردو، نطنز اور اصفہان میں بمباری ہوئی۔ قم کے کرائسس مینجمنٹ ترجمان مرتضیٰ حیدری نے بتایا کہ فردو مرکز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے شدید ردعمل میں کہاامریکا اور اسرائیل نے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، یہ صرف حملہ نہیں بلکہ ایران کے خلاف ایک خطرناک جنگ کا آغاز ہے۔ ہم اپنی قومی سلامتی کے دفاع میں پوری قوت سے مزاحمت کریں گے۔ایران کے نائب سیاسی ڈائریکٹر حسن آبادی نے کہا کہ اگرچہ حملے شدید تھے، مگر جوہری مواد کو پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا، اس لیے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

اصفہان کے نائب گورنر نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تابکاری مادے کا کوئی اخراج رپورٹ نہیں ہوا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.