کوہلو (احمد مری )کوہلو ڈسٹرکٹ بار کونسل نے صدر میر عطاء اللہ خان مری اور جنرل سیکرٹری محمد جمیل خجک کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے والے انڈیپینڈنٹ پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے پریس کانفرنس میں کوہلو کے سینئر وکلاء ایڈووکیٹ سردار وسیم ایاز، ایڈوکیٹ حاجی تنویر احمد، ایڈووکیٹ خلیل احمد مری، ایڈووکیٹ میر بنگل خان مری، اور ایڈووکیٹ شہاب احمد مری بار موجود تھے ان شرکاء تمام نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان بار کونسل کے آئندہ انتخابات میں انڈیپینڈنٹ پینل کے امیدواروں کی بھرپور تائید کریں گے صدر میر عطاء اللہ خان مری نے کہا کہ انڈیپینڈنٹ پینل نے صوبے کے مختلف اضلاع میں وکلاء کے دیرینہ مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کی ہے یہ پینل وکلاء برادری کے اندر اتحاد، شفافیت اور پیشہ ورانہ استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہلو بار کونسل ہمیشہ سے وکلاء کے حقوق کے تحفظ، عدالتی نظام کی بہتری اور انصاف کی بالادستی کے لیے سرگرم رہی ہے اور اب وہ بلوچستان بار کونسل میں ایسی قیادت دیکھنا چاہتے ہیں جو عملی طور پر ان مقاصد کے لیے کام کرے دیگر وکلاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے وکلاء اب ایسی نمائندہ قیادت چاہتے ہیں جو صرف انتخابی وعدوں تک محدود نہ رہے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے بارز اور عدالتوں کے درمیان رابطہ مضبوط بنائے انہوں نے کہا کہ انڈیپینڈنٹ پینل نے ماضی میں بھی اصولوں کی سیاست کی ہے اس لیے کوہلو بار کو ان پر مکمل اعتماد ہے اس موقع پر بلوچستان بار کونسل کے انڈیپینڈنٹ پینل کے رہنما ایڈوکیٹ زبیر خان لاشاری،ایڈوکیٹ شبیر احمد شیرازی، اوستامحمد بار کونسل کے صدر احسان اللہ مگسی،ایڈوکیٹ اورنگزیب رند، ایڈوکیٹ جمال لہڑی ، ایڈوکیٹ غلانم سرور ابڑو اور دیگر اراکین کی سربراہی میں کوہلو پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پینل کے رہنماؤں نے کوہلو بار کے وکلاء سے ملاقات میں اپنے انتخابی منشور پر تفصیلی بریفنگ دی اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کیں انہوں نے کہا کہ انڈیپینڈنٹ پینل بلوچستان کے تمام اضلاع میں وکلاء کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور بار کونسل کے فیصلوں میں جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے پینل رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری کی ترقی، عدالتی ڈھانچے میں اصلاحات اور نوجوان وکلاء کے لیے تربیتی مواقع ان کے منشور کے نمایاں نکات میں شامل ہیں پریس کانفرنس کے دوران وکلاء نے انڈیپینڈنٹ پینل کے رہنماؤں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پینل کی کامیابی سے صوبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس میں بار کونسل حقیقی معنوں میں وکلاء کے مسائل حل کرنے والا ادارہ بن جائے گا آخر میں میر عطاء اللہ خان مری نے کہا کہ کوہلو ڈسٹرکٹ بار کونسل آنے والے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ پینل کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی_
You might also like