معافی کی خبر من گھڑت، فوجی ترجمان نے سہیل وڑائچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

معافی کی خبر من گھڑت، فوجی ترجمان نے سہیل وڑائچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد: معافی کی خبر من گھڑت! فوجی ترجمان نے سہیل وڑائچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ برسلز کی تقریب میں صرف تصاویر بنوائی گئیں، وہاں نہ پی ٹی آئی یا بانی پی ٹی آئی پر گفتگو ہوئی اور نہ ہی کسی صحافی کو انٹرویو دیا گیا۔

انہوں نے سہیل وڑائچ کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ذاتی تشہیر کے لیے گھڑی گئی کہانی ہے، جس پر افسوس ہے کہ ایک سینئر صحافی نے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جس نے غیر قانونی حرکت کی ہو وہ قانون کے کٹہرے میں آئے گا، جبکہ فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور میڈیا کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ان کے مطابق برسلز کے ایونٹ میں نہ پی ٹی آئی کا ذکر ہوا اور نہ ہی معافی کا، یہ محض غلط فہمی پھیلانے کی کوشش ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.