اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشیں، مچھ میں گیس پائپ لائن متاثر
اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے بعد سید پور سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بھارہ کہو میں گزشتہ تین گھنٹوں سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کہوٹہ اور نتھیا گلی میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
ایبٹ آباد میں بھی بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیلابی ریلے کے باعث 4 انچ قطر کی گیس پائپ لائن شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔