ڈیگاری واقعہ،ریاست مظلوم کیساتھ ہے، 11 ملزمان گرفتار ہوچکی،سرفراز بگٹی
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری آپریشن میں اب تک 11 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور آپریشن تیز رفتاری سے جاری ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست ہر مظلوم شہری کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی صورت قانون شکن عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
بلوچستان کے دیہی علاقے میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سامنے آنے والے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ “اب تک کیس میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے “اور آپریشن تیزی سے جاری ہے تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ “ریاست ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی صورت ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا واضح رہے کہ عید سے قبل پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی ان کے احکامات کے تحت بلوچستان پولیس نے موثر آپریشن کا آغاز کیا
جس کے نتیجے میں ابتک 11 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گی
بلوچستان: پسند کی شادی پر نوجوان جوڑے کا لرزہ خیز قتل – ویڈیو وائرل