ستائیس دسمبر کوعام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے ستائیس دسمبر کو شھید بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق (27) دسمبر کو شھید بے نظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔قبل ازیں سندھ حکومت نے شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی (17) ویں برسی کے موقع پر حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ہیلی کاپٹر دے نے کی درخواست کی ہے۔ برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کیلیے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ھائیکورٹ میں موسم سرما کی چھٹیاں چوبیس دسمبر 2024ء سے آٹھ جنوری 2025ء تک ہوں گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چوبیس دسمبر اور آٹھ جنوری کا دن بھی چھٹیوں میں شامل ہوگا۔ اسلام آباد ھائی کورٹ میں نو جنوری سے معمول کے کیسز کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہو گا۔