اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے، پاک،چین،افغانستان سہ فریقی مذاکرات شروع

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں تاکہ پاک-چین-افغانستان چھٹے سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کریں۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ نمائندہ خصوصی افغانستان محمد صادق اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی، تجارت، امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔ اسحاق ڈار قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

افغانستان پہلی بار سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ افغانستان کے اقتصادی اور سلامتی کے مستقبل پر بات چیت ہو۔ اجلاس میں CPEC کی توسیع، افغان سرزمین پر سرگرم دہشت گرد تنظیموں، امن، سلامتی اور ترقی کے امور زیر بحث آئیں گے۔

بعد ازاں، چینی وزیر خارجہ شام کو کابل سے اسلام آباد پہنچیں گے تاکہ 21 اگست کو ہونے والے سالانہ پاک-چین سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں۔ یاد رہے کہ آخری سہ فریقی اجلاس رواں سال 21 مئی کو بیجنگ میں ہوا تھا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.