حمیرا اصغر کی موت کا راز: کیمیکل رپورٹ نے نیا موڑ دیدیا

The mystery of Humaira Asghar's death: Chemical report gives a new twist

حمیرا اصغر کی موت: کیمیکل رپورٹ نے نیا موڑ دے دیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے معمہ نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جب کہ حالیہ کیمیکل رپورٹ نے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے جسم سے حاصل کیے گئے بال، جگر اور پھیپھڑوں کے نمونوں میں کسی قسم کے زہریلے یا نشہ آور مادے کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

یہ رپورٹ مختلف تفتیشی اداروں کو بھیج دی گئی ہے تاکہ کیس کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا سکیں۔ پولیس نے اداکارہ کے فلیٹ سے متعدد اشیاء تحویل میں لے کر تجزیہ کے لیے روانہ کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی تھی، جب مالک مکان نے کرایہ نہ ملنے پر عدالتی حکم سے فلیٹ کھلوایا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش مکمل ڈی کمپوز ہو چکی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موت تقریباً 8 ماہ قبل واقع ہوئی۔

موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، اور ہر پہلو کو باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.