بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال تشویشناک، مختلف واقعات میں جانی نقصان
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر سکندر آباد کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لے لیا پولیس کے مطابق جمعرات کی شب کوئٹہ کے علا قے کیچی بیگ سکندرآباد میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص بم لے کر کہیں رکھنے کے لئے جارہا تھا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے نعش ہسپتال منتقل کر دی اور ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی۔