وزیراعظم کا حکم: سمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ایف بی آر کی انسداد سمگلنگ کی پیش رفت، ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات، اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال قوم کا اربوں روپے کا قیمتی سرمایہ سمگلنگ کی نذر ہوتا ہے، لیکن پاکستان کسٹمز کی کامیاب کارروائیوں سے سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، اور متعدد اشیاء اب قانونی طور پر معیشت کا حصہ بن رہی ہیں۔

انہوں نے ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات کو مزید تیز کرنے اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی۔ اجلاس میں راہگزر ایپ کے ذریعے پیٹرول پمپس کی رجسٹریشن، ضلعی انتظامیہ کو نئی مشینری ضبط کرنے کا اختیار، اور جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم پر بھی بریفنگ دی گئی۔

جولائی سے نومبر 2025 میں پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں محصولات میں 82 فیصد اضافہ ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور ایف بی آر کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.