وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی ہال کی تمام چیزیں پرانی اور خستہ حال ہو چکی ہیں، اس لیے آئندہ اجلاس کی کارروائی نئے ہال میں منتقل کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ہال اجلاس کے تقاضے پورے نہیں کر رہا، جس کے باعث ارکانِ اسمبلی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے اسمبلی سیکرٹریٹ سے درخواست کی کہ پیر تک بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔
اس اعلان کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 22 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔