افغانستان کے ہندوکش خطے میں 5.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Reuters کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان میں واقع تھا۔
تاحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی افغانستان میں 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔