افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا ناگزیر ہے، اسحاق ڈار

افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا ناگزیر ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر  نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ خوش آئند ہے اور یہ امن و استحکام کی جانب پہلا مثبت قدم ہے۔

انہوں نے برادر ممالک Qatar اور Türkiye کے تعمیری کردار کو سراہا اور کہا کہ Istanbul میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ایک قابلِ اعتماد مانیٹرنگ میکنزم پر بات چیت کی جائے گی تاکہ معاہدے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، اور پاکستان اس مقصد کے لیے تمام سفارتی و عملی کوششیں جاری رکھے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.