وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، ہری پور، خانپور، ایبٹ آباد، سوات، چترال، بٹگرام، چارسدہ، ڈی آئی خان، شانگلہ، مالاکنڈ اور صوابی میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان بتایا گیا ہے۔