کرپٹو ارب پتی جسٹن سن کا رکشے میں تجربہ،ویڈیو وائرل

TRON بلاک چین کے بانی اور کرپٹو ارب پتی، جسٹن سن پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کے دعوت نامے پر اسلام آباد پہنچے اور مقامی کلچر کا تجربہ کرتے ہوئے ایک رکشے میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کی۔

جسٹن سن نے X (سابقہ ٹویٹر) پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رکشہ صرف ایک سواری نہیں بلکہ کئی ڈرائیوروں کے لیے پورے خاندان کی معاشی مدد کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مومن ثاقب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں رکشے پر بیٹھنے میں مدد دی اور ہنستے ہوئے لکھا: “وقت کم تھا، بس بریکس ہی سیکھ سکا۔

انہوں نے رکشوں کو “شہر کی رگوں کی طرح” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کو روزمرہ زندگی سے جوڑتے ہیں اور ہر چیز کو حرکت میں رکھتے ہیں۔ انہوں نے محنت کشوں کا احترام بھی کیا۔

اس کے علاوہ، جسٹن سن نے اپنے دورے کو “مکمل کامیابی” قرار دیتے ہوئے ایک ویلاگ بھی شیئر کیا، جس میں ان کی اسلام آباد آمد، وزارت خزانہ کا دورہ اور اہم سرکاری اہلکاروں سے ملاقاتیں شامل تھیں۔ ویلاگ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: “میری پاکستان ٹرپ — پاکستانی حکومت کے دعوت نامے کا شکریہ۔ یہ دورہ پاکستان میں مکمل کامیابی رہا!”

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.