بھکر: دریائے سندھ میں سیلابی ریلوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 18 اگست سے 21 اگست 2025 تک دفعہ 144 نافذ کر دی۔
ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کے مطابق کشتی پر دریا عبور کرنے، دریاؤں، نہروں، ندی نالوں، ڈیمز اور دیگر آبی ذخائر میں نہانے یا تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس دوران کسی بھی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کچہ کے ملحقہ دیہات کے مکینوں کو متنبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے، لہٰذا وہ اپنے مال مویشیوں سمیت فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔