سرمایہ کاروں کی عید، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی

سرمایہ کاروں کی عید، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے تاریخ رقم کر دی! کاروباری ہفتے کے اختتامی روز بینچ مارک 100 انڈیکس نے پہلی بار 1,40,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔

جمعہ کے روز مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، جب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1,773 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1,40,439 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن کے دوران انڈیکس نے 1,40,585 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی چھوئی، جو اب تک کا تاریخی ریکارڈ ہے۔ گزشتہ روز انڈیکس 1,38,665 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد، معاشی اصلاحات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا نتیجہ ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.