این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے شدید بارش اور سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا
شمالی علاقوں: چترال، دیر، سوات، کلام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد اور ہری پور میں شدید بارش متوقع ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ۔
وسطی علاقوں: مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ اور ہنگو کے شہری علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال کا امکان۔
جنوبی علاقوں: بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، وزیرستان، کرم (پارہ چنار) اور باجوڑ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
پنجاب:
شمالی پنجاب: راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ میں ممکنہ شدید بارش کے باعث شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ۔
وسطی پنجاب: میانوالی، خوشاب، سرگودھا میں شدید بارش اور تیز ہوائیں متوقع، جبکہ فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان۔
شمال مشرقی پنجاب: گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ۔
جنوبی پنجاب: لاہور، قصور، اوکاڑہ میں متوقع شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان۔
دریائے جہلم کے بالائی علاقے: جہلم، پونچھ، مظفرآباد اور کانچی میں شدید بارش متوقع۔
دریائے راوی اور ستلج: شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال، اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
بلوچستان:
شمالی بلوچستان: کوئٹہ، ژوب، زیارت، لورالائی، قلات، نوشکی، برکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، خاران میں وقفے وقفے سے بارش، شہری علاقوں میں سیلاب کا امکان۔
جنوبی بلوچستان: خضدار، آواران، واشک، تربت، ہنگول، اورماڑہ، گڈانی میں شدید بارش، پہاڑی ندی نالوں میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ۔