وزیراعظم کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کا جائزہ اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کا جائزہ اجلاس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کیش لیس معیشت کی جانب اٹھائے گئے اقدامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور لین دین کے نظام کو ترجیحی بنیادوں پر کیش لیس اور ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا جائے۔ ضلعی حکومتوں کی سطح پر راست نظام کے نفاذ کے لیے تمام چیف سیکریٹریز وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

اجلاس میں کیش لیس معیشت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے ڈیجیٹل آئی ڈیز بنائی جائیں گی، جن میں ہر شخص کے قومی شناختی کارڈ، بایومیٹرک اور موبائل فون نمبر کی معلومات شامل ہوں گی۔ ان آئی ڈیز کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیاں کی جائیں گی۔

صوبائی حکومتوں نے گورنمنٹ ٹو پبلک (G2P) ادائیگیوں کے نظام کو راست سے منسلک کرنے میں نمایاں پیشرفت دکھائی ہے۔ وفاقی ترقیاتی ادارے نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے فائبر کنیکٹیویٹی پر رائٹ آف وے دے دی ہے، جبکہ پاکستان ریلوے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا، علی پرویز ملک، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.