راولپنڈی میں سیوریج نالے میں بچی ڈوب گئی، ریسکیو آپریشن جاری

راولپنڈی کے علاقے موہڑہ چھپر، خالد کالونی، فیز ون، چکری روڈ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کمسن بچی سیوریج نالے میں ڈوب گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی کا جوتا پانی میں بہہ گیا اور وہ اسے پکڑنے کی کوشش میں نالے میں گر گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی تین گاڑیاں بشمول ایمبولینس، واٹر ریسکیو اور موبائل ریسکیو وہیکل موقع پر روانہ کی گئیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 7 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جن میں 2 غوطہ خور اور 6 تیراک شامل ہیں۔ نالے میں پانی کی رفتار 8 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ، گہرائی 5 سے 8 فٹ اور بہاؤ 500 لیٹر فی منٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچی کی تلاش کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.