وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اقدام، سیلاب زدہ علاقوں میں اضافی امدادی قافلے روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں اضافی امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزراء بھی براہِ راست ریلیف آپریشنز میں شریک ہیں۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام شانگلہ اور بونیر، وفاقی وزیر پاور ڈویژن بونیر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف مانسہرہ جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی امیر مقام نے دن بھر سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر امدادی سامان کی ترسیل اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے سمیت پاک فوج، سویلین ادارے اور این جی اوز بھی ریلیف آپریشنز میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ پی ایم ریلیف پیکج کے تحت راشن، خیمے اور ادویات سے بھرے مزید ٹرک متاثرہ اضلاع روانہ کیے گئے ہیں جنہیں ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے اور متاثرہ علاقوں کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان کی ترجیحات طے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ریاست سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.