چاغی،لیویز فورس باضابطہ طور پر پولیس کمانڈ میں شامل
چاغی میں حکومت بلوچستان کے اہم فیصلے کے تحت لیویز فورس کو باضابطہ طور پر پولیس کمانڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی کی زیر نگرانی انضمام کا عمل مکمل کیا گیا۔ اس اقدام کے بعد اب لیویز اہلکار پولیس ڈھانچے کے تحت کام کریں گے اور مشترکہ طور پر امن و قانون نافذ کریں گے۔
ایس پی چاغی کا کہنا تھا کہ “لیویز اہلکاروں کا پولیس فورس میں شامل ہونا خوش آئند اقدام ہے، جس سے سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کی توقع ہے۔” حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ چاغی میں اب لیویز اور پولیس ایک نظام کے تحت ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
یہ انضمام ضلع چاغی میں امن و امان کے نئے دور کی نوید لاتا ہے، جہاں اب دونوں فورسز مربوط حکمت عملی سے شہریوں کو بہتر تحفظ فراہم کریں گی۔