وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) اگر پاکستان میں دفتر نہ کھولتا اور پی ٹی اے کے ذریعے رجسٹر نہیں ہوتا تو اسے مکمل طور پر بند کیا جائے گا، اور پھر وی پی این کے ذریعے بھی یہ استعمال نہیں ہو سکے گا۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکرپرسن وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ حکومت یہ دیکھ رہی ہے کہ اگر ٹوئٹر پاکستان میں قوانین کے مطابق اپنا دفتر نہ کھولے اور ریگولیشنز پر عمل نہ کرے تو حکومت کے پاس اسے محدود کرنے یا بند کرنے کے علاوہ کوئی اور اختیار نہیں ہوگا۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اگر ٹوئٹر پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنا دفتر قائم کرنا ہوگا اور پی ٹی اے کے ذریعے رجسٹر ہونا ہوگا، ورنہ اسے پاکستان میں مکمل طور پر بلاک کیا جا سکتا ہے، وی پی این کے ذریعے بھی اس کا استعمال ممکن نہیں ہوگا، اور پلیٹ فارم مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔