وزارت تجارت ڈومیسٹک کامرس پالیسی پر کام کررہی ہے،جام کمال

وزارت تجارت ڈومیسٹک کامرس پالیسی پر کام کررہی ہے،جام کمال

سکھر ( رپورٹ عبید شیخ )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ملک میں بہت سی چیزوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہمیشہ سے رہی ہے لیکن افسوس ہے کہ ان چیزوں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرسکا موجودہ حکومت ہر وزارت، ادارے اور سیکٹر میں ریفارمز لارہی ہے جس کے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگےسکھر چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر بھی معاملات کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے

 

جس کے نتیجے میں نہ صرف ملک معاشی ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے مثبت معاشی اشاریے ہیں ملک کا روپیہ مستحکم ہورہا ہے مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے بجلی کی قیمتیں کم ہورہی ہیں آئی پی پیز سے مذاکرات کی صورت میں بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملے گا ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے شوگر سیکٹر میں کام کیا ہے

 

جس کی وجہ سے چینی کی ایکسپورٹ ہونے کے باوجود قیمتیں نہیں بڑھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبوں اور اداروں کو بھی کام کرنا چاہیے اور اس کے لیے ہمیں نچلی سطح تک کام کرنا ہوگا اور جب تک ہم نچلی سطح تک انفراسٹرکچر کو ٹھیک نہیں کریں گے لوگ فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس طرح ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز بننے چاہیے تھے وہ ہماری بدقسمتی ہے کہ نہیں بنے ہم نے بیس پچیس سالوں میں کوئی ایسا آئیڈیل زون نہیں بنایا جو ہم دنیا کو دکھا کر اپنی طرف مائل کرسکیں ان زونز کے بننے میں بجلی، گیس ، ویلیو ایڈیشن جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے لیکن اب وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کمیٹی بنائی ہے

 

جس نے ملک بھر میں بننے والے زونز کا تجزیہ کیا ہے ان کی ضروریات اور وہاں پر سہولیات کا جائزہ لیا ہے انشاء اللہ جلد اس حوالے سے کام شروع ہوگا ضروریات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کمیٹی، وزارت تجارت، اور انوسیمنٹ بورڈ کام کر رہا ہےان کا کہنا تھا کہ ملک کے مثبت معاشی اشاریے صرف ملکی ادارے واچ نہیں کرتے بلکہ دنیا بھر کےادارے اعداد شمار کا جائزہ لیتے ہیں ملک کی مشکل حالات کے باوجود ایکسپورٹ بڑھی ہے اور ملک میں کوئی منفی معاشی اشاریے باقی نہیں رہے ہیں ٹیکسٹائل سیکٹر میں جوکچھ مسائل تھے انہیں بھی حکومت نے حل کردیا ہے

 

اب وہاں بھی بہتری آئی ہے ان کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت ڈومیسٹک کامرس پالیسی پر کام کررہی ہے جس کے تحت نہ صرف ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی مختلف اجناس کی پیداوار کو جارہا ہے بلکہ اس کی پیداوار میں کتنی جدیدیت آئی ہے اس کے بارے میں بھی آگاہی دی جارہی ہے اور اس پیدوار کی ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا یے کیونکہ ویلیو ایڈیشن کے بغیر ان فصلوں کی ایکسپورٹ نا ممکن ہے اور اس کے لیے ہم ملک بھر کے چیمبرز سے بھی رابطے کررہے ہیں اس موقع پر پاکستان فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر بلال وقار خان اور سکھر چیمبر کے صدر خالد کاکیزئی بھی موجود تھے قبل ازیں وزیر تجارت جام کمال نے سکھر چیمبر آف کامرس کے عہدے داران اور ارکان کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کیا اور ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.