مالاکنڈ: مفتی کفایت اللہ کے گھر فائرنگ، بیٹا بیٹی جاں بحق

مالاکنڈ (نمائندہ خصوصی)مالاکنڈ: مفتی کفایت اللہ کے گھر فائرنگ، بیٹا بیٹی جاں بحقخیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ کے گھر میں افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے اور بیٹی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ اہلیہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر پیش آیا جہاں ان کے ہی بیٹے نے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کا بیٹا عصمت اللہ (جو لیویز اہلکار تھا) اور بیٹی سلمیٰ بی بی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں مفتی کفایت اللہ، ان کی اہلیہ، ایک اور بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ان کی سرجری کی تیاری کی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.