google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود، بارش کب ہوگی؟

کراچی: شہر قائد میں آج موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند علاقوں میں ہلکی پھوار یا بوندا باندی بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق یہ سلسلہ آج اور کل جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں دن کے وقت درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ضلع دادو میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 18 جولائی کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.