کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا، جب کہ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 135,682 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 135,939 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی تبدیلی دیکھی گئی، جہاں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 284.57 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور عالمی مالیاتی اشاریوں سے منسلک ہے۔