بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مختلف علاقوں میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں، جس کے باعث شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک ایک پولیس اہلکار کی لاش اور دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم صورتحال کے بارے میں حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن اور حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔