ن لیگ کے رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے،وزیراعظم کا اظہار تعزیت
ن لیگ کے سینئیر رہنماؤں میں سے ایک صدیق الفاروق انتقال کرگئے .خاندانی ذرائع نے بتایا کہ صدیق الفاروق کی نماز جنازہ پیر کو ادا کی جائیگی، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔یاد رہے کہ صدیق الفاروق نواز شریف کے دور حکومت میں چیئرمین متروکہ وقف املاک رہے ہیں۔گزشتہ دنوں شہباز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی ن لیگ کے سابق سیکرٹری اطلاعات صدیق الفاروق کے گھر بھی گئے تھے،
جہاں انھوں نے صدیق الفاروق کی عیادت اور مزاج پرسی کی تھی۔عرفان صدیقی نے وزیراعظم کیجانب سے صدیق الفاروق کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کو آپ کی صحت کے حوالے سے تشویش
ہے۔ انھوں نے آپ کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پرائم منسٹر نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گھرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندیِ درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی، انکے انتقال سے پارٹی مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہوگئی، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔