میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ

میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایشیا کپ میں میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو قومی ٹیم ایونٹ کے مزید میچز میں حصہ نہیں لے گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، جس پر میچ ریفری نے بھی جانبدارانہ رویہ اپنایا اور کپتانوں کو مصافحہ سے روکا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس اقدام نے کھیل کی روح اور اسپرٹ آف کرکٹ کو شدید نقصان پہنچایا۔ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.