نیا چیمبر پاک-چین تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھولے گا

نیا چیمبر پاک-چین تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھولے گا

اسلام آباد: چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مس ھاؤ نے پاکستان میں اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایسا چیمبر پاک-چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور راستے کھولے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.