کوئٹہ، چہلم امام حسینؓ پر دو بڑے جلوس، سخت سیکیورٹی

کوئٹہ، چہلم امام حسینؓ پر دو بڑے جلوس، سخت سیکیورٹی

شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں شہر میں دو شبیہ ذوالجناح، علم اور تعزیوں کے جلوس برآمد ہوں گے۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ ہزارہ نیچاری علمدار روڈ سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عاشق حسین ہزارہ کی قیادت میں جبکہ دوسرا جلوس امام بارگاہ زمان مج، ہزارہ ٹاؤن سے سینئر نائب صدر کاظم علی کی قیادت میں برآمد ہوگا۔

چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کے 28 داخلی راستے ایک روز قبل ہی قناتیں لگا کر اور ٹرک کھڑے کر کے بند کر دیے گئے، جب کہ روٹ پر واقع دکانیں، مارکیٹیں، پلازے اور عمارتیں سیل کر دی گئی ہیں۔

شہر بھر میں پولیس کے ساڑھے تین ہزار اور ایف سی کے دو ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لیویز فورس اور جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ قائدآباد، گوالمنڈی، سٹی اور بروری میں صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.