google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، اور اس کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عوام کے لیے جزوی ریلیف کے طور پر مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ یکم جولائی کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

حکومت نے اس بار بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی ہے۔ پیٹرول پر 75 روپے 52 پیسے اور ڈیزل پر 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.