قائمہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی سفارش

قائمہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی سفارش

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور نے بچوں کی تعلیمی سہولیات کو مہنگائی سے بچانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسٹیشنری اشیا پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ یہ سفارش چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران کی گئی۔

اجلاس میں کمیٹی اراکین نے متفقہ رائے دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم جیسی بنیادی ضرورت سے متعلق اشیا پر ٹیکس لگانا نہ صرف عوام پر اضافی بوجھ ہے بلکہ اس سے ملک کی شرح خواندگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے زور دیا کہ اسٹیشنری جیسے کاپی، پنسل، قلم، ربر، رنگ اور دیگر تعلیمی سامان پر سیلز ٹیکس کا نفاذ عام آدمی کے تعلیمی حق کو متاثر کرتا ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ان اشیا کو مکمل طور پر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے۔

سینیٹرز نے بھی اس موقف کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ ایک ترقی پذیر ملک میں تعلیم کے بڑھتے اخراجات والدین کے لیے پہلے ہی باعث تشویش ہیں، ایسے میں تعلیمی اشیا پر ٹیکس ختم کرنا ضروری ہو چکا ہے۔

کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسٹیشنری مصنوعات کو مکمل طور پر سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ والدین اور تاجر برادری کی جانب سے کئی سالوں سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بچوں کی تعلیمی ضروریات سے جڑی اشیا پر ٹیکس ختم کیا جائے تاکہ ان کی تعلیمی راہ میں معاشی رکاوٹیں کم کی جا سکیں۔

کمیٹی کی سفارشات کو وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دیا جائے گا، اور امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ بجٹ میں اس مطالبے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.