فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیلئے پلان بناتا تھا، وفاقی وزیر رانا تنویر

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے لیے منصوبہ بندی کرتا رہا اور دونوں ایک ہی ایجنڈے پر کام کر رہے تھے۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے متعدد جرائم میں فیض حمید کا کردار نمایاں رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریکِ جرم رہا، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فیض حمید کے بعد 9 مئی کے واقعات میں ملوث بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے خلاف بھی مقدمات چلیں گے۔ رانا تنویر حسین کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے اور ان کی سیاست بھارت اور یہودی ایجنڈے کے تابع ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کا مقصد ریاستی اداروں کو کمزور اور بدنام کرنا ہے۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.