آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ حملہ آوروں میں سے ایک ہلاک اور دوسرا پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مقامی شہریوں کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔