کٹن میں پولیو مہم کے دوران لیویز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

کٹن میں پولیو مہم کے دوران لیویز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

آج، بروز منگل، لیویز فورس کی ٹیم ایس ایچ او کٹن کی قیادت میں کٹن کے علاقے میں پولیو مہم کے دوران حفاظتی فرائض انجام دے رہی تھی۔ اسی دوران تقریباً 15 مسلح دہشت گردوں نے لیویز اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں نے لیویز کی گاڑی کے ٹائروں کو نشانہ بنایا، جس سے فیول ٹینک متاثر ہوا اور گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس کٹھن وقت میں لیویز اہلکاروں نے غیرمعمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر اضافی نفری روانہ کی، جبکہ پاک فوج کی 152 ایئر ڈیفنس یونٹ اور فرنٹیئر کور کی 151 ونگ (سبی اسکاؤٹس) نے بھی بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

کامیاب سرچ اور کلیئرنس آپریشن کے دوران تمام لیویز اہلکار بحفاظت بازیاب کر لیے گئے، جبکہ ان کا اسلحہ اور دیگر سامان بھی محفوظ رہا۔ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس جرات مندانہ کارروائی میں لیویز فورس کی بہادری اور سبی اسکاؤٹس کی بروقت کارروائی قابلِ تحسین ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.