کوہلو عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی سرحدی دراندازی کے خلاف شدید احتجاج

کوہلو عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی سرحدی دراندازی کے خلاف شدید احتجاج

کوہلو (احمد مری) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور ملکی سلامتی کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں شہریوں قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد اور دہشت گردی نامنظور کے نعرے درج تھے۔ فضا پاک فوج زندہ باداور پاکستان ہمارا فخر کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی ریلی کے شرکاء نے افغان سرحد سے حالیہ دراندازی اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی لیکن اس کا صلہ ہماری سرحدوں پر گولہ باری اور دراندازی کی صورت میں دیا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااس موقع پر قبائلی و سیاسی رہنماء وڈیرہ ربنواز مری، یوتھ فورم کے صدر قطب خان مری، وڈیرہ فتخ خان لوہارانی، سوشل ایکٹویسٹ عبداللہ مری، فاروق مندانی و مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان کوہلو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان مخالف تمام سازشوں کو مسترد کرتے ہیں وطن پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔مقررین نے مزید کہا کہ اگر دشمن نے سرحد پار کی تو افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں افغان جارحیت دراصل دشمن قوتوں کے ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے لیکن دشمن اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ملک ہے لیکن جارحیت کا جواب دینا بھی خوب جانتا ہے پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے اور پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور افواج ایک پیج پر ہیں پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت آج وطن امن کا گہوارہ بنا ہے پاک فوج کی بدولت آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں دشمن کی کوئی میلی آنکھ بھی ہماری سرزمین کی طرف نہیں اٹھ سکتی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کبیر مزاری وڈیرہ بیورغ مری، قبائلی عمائدین، سیاسی رہنما، یوتھ فورم، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے وطن کی سالمیت، قومی یکجہتی اور پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کا عہد کیا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.