فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے، شہباز شریف

فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ، القدس الشریف کو دارالخلافہ بنا کر ایک مضبوط اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی کی بنیاد ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

وزیراعظم نے یہ بیان اپنے دو روزہ دورۂ شرم الشیخ کے اختتام پر وطن واپسی سے قبل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں دیا۔ انہوں نے شرم الشیخ، مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کی، جہاں مصر کے وزیرِ ثقافت احمد فواد ھنو نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کہا۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح غزہ میں جاری نسل کشی کو فوری طور پر رکوانا تھی، جس کے لیے پاکستان نے دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر مؤثر سفارتی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس وعدے کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے عملی کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا رہے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.